چندرپال

چندرپال کو امریکی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر شیونارائن چندرپال کو امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے،

47 سالہ چندرپال نے اکیس سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچ کھیل کر 11867 رنز سکور کئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیونارائن سے زیادہ رنز صرف سابق کپتان برآئن لارا نے ہی سکور کر رکھے ہیں،

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی

امریکی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد شیونارائن چندرپال کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ذمہ داری مجھے دی گئی ہے، میں ہمیشہ سے خواتین کے کھیلوں میں شمولیت کا حامی رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں امریکی ویمنز ٹیم کی کوچنگ ملنے پر خوش اور پرجوش ہوں، امریکا اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے جبکہ امریکی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 28 ویں پوزیشن ہے، چندرپال کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بہتری کیلئے جو ممکن ہوسکا کروں گا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری