شاہین شاہ آفریدی سفیر مقرر

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے سفیر مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے غیر سگالی سفیر بن گئے۔

پشاور پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختوںخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک لگا دیا۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا

تقریب کے دوران کرکٹ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میرے والد 25 سالہ پولیس سروس میں دھماکے کے دوران زخمی ہوئے تھے، بھائی 13 سال سے محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان