خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری

خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سےمزید67 مویشی ہلاک

پشاور: (مشرق نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سے مزید67 مویشی ہلاک ہوگئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے ہلاک مویشیوں کی تعداد631 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق لمپی سکن بیماری سے مویشیوں کی سب سے زیادہ اموات ضلع کرم میں ہوئیں، ضلع کرم میں اب تک112 مویشی لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اِسی طرح پشاور میں85 اور بنوں میں80 مویشی لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں صوبے میں لمپی سکن بیماری سے مزید67 مویشی ہلاک ہوئے جس سے اب تک صوبے میں ہلاک مویشیوں کی تعداد631 ہوگئی۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں لمپی سکن بیماری سے مزید775 مویشی متاثر ہوئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد13 ہزار856 ہوگئی۔
محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک1 لاکھ94 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، جامع مسجد میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل کا انعقاد