ہرمن پریت کور

ہرمن پریت کور کا ایک بار پھر میلبورن رینیگیڈس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک بار پھر آئندہ سیزن کیلئے ویمنز بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن رینیگیڈس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے،

ہرمن پریت کور گزشتہ سیزن میں ویمنز بگ بیش لیگ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائی تھیں، انہوں نے بیٹنگ میں مجموعی طور پر 406 رنز سکور کئے تھے جبکہ بائولنگ میں انہوں نے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں،

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل ،قومی ٹیم کو آخری ٹی20میں بھی شکست

نئے معاہدے کے حوالے سے ہرمن پریت کور کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک بار پھر میلبورن رینیگیڈٹس کا حصہ بنوں گی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں وہاں پر کرکٹ کو بہت زیادہ انجوائے کیا تھا اور بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ میرے پر جو اعتماد کیا گیا ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اتروں۔

مزید پڑھیں:  نامکمل انتظامات: پشاور میں پی ایس ایل 10 کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا