ملکی خزانہ بنی گالہ والے کھا گئ

ملکی خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے،ہماری کوشس ہےغریب کا چولہا جلتا رہے،مریم نواز

لاہور: (مشرق نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔

پٹرول کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ پی ٹی آئی چیئر مین نے کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔ خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکا کے غلام ہیں، 4سال تک جب ان کی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ عمران خان تھا، ان کی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں، کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، اب پنجاب ترقی کرے گا، پنجاب کا مینڈیٹ پھر کسی کو چھینے کی اجازت نہیں دیں گے،17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔