معذور افراد

پختونخوا میں معذور افراد کی تعدادڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی

پشاور(خصوصی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں معذور افراد کی تعداد 1لاکھ 49ہزار917تک پہنچ گئی ہے صوبے میں معذوروں کی سب سے زیادہ تعداد سوات اور دیر لوئر میں موجود ہے محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا کے دستاویزات کے مطابق ابیٹ آباد میں معذور افراد کی تعداد 2543، بٹ گرام میں 9672، بونیر میں 7237، بنوں میں 3376، چارسدہ میں 6672،چترال میں 2970،ڈی آئی خان میں 3557، دیر لوئر میں 13372، دیر اپر میں 1974،ہنگو میں 6132،ہری پور میں 2266،کرک میں 7367،کوہاٹ میں 3558،کوہستان میں 784، لکی مروت میں 4148،ملاکنڈ میں10299،مانسہرہ میں 7842، مردان میں 6638، نوشہرہ میں 2045، پشاور میں 11503، صوابی میں 11444، شانگلہ میں 5502، سوات میں 17492،ٹانک میں 1259اورتورغر میں 255معذور افراد موجود ہیں ان معذور افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے دوسری جانب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ان افراد کےلئے نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کروڑوں روپے کے منصوبے شامل کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد