انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کراچی لاہور میں کھیلی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ستمبر میں پاکستان آنے والی انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام سات میچ کراچی اور لاہور میں ہی منعقد کئے جائینگے.

جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی تین رکنی سکیورٹی ٹیم رواں ماہ پاکستان آکر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی، رمیز راجہ نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس ملتان اور راولپنڈی میں بھی میچ کرانے کا آپشن موجود ہے مگر کیونکہ شیڈول سخت ہونے کی وجہ سے ہم لاہور اور کراچی کا ہی انتخاب کیا ہے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے، یہ انگلش ٹیم کا سولہ سال کے طویل وقف کے بعد پاکستان کا دورہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز پندرہ ستمبر سے شروع ہو گی جبکہ اس کا اختتام دو اکتوبر کو ہوگا،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

سیریز کے اختتام پر چار اکتوبر کو پاکستان کی ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہو جائیگی جہاں میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا انعقاد ہوگا، انگلینڈ کی ٹیم دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر پاکستان آئے گی اور پاکستان انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی، نومبر میں ہونے والی یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔