ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 ٹریفک اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں نیو سبزی منڈی موڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار گئے۔
پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی موڑ میں 2 ٹریفک اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر دونوں اہلکاروں کو موقع پر شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہونے والے ٹریفک اہلکاروں میں شوکت خان اور حبیب اللہ شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
دونوں شہید ہونے والے ٹریفک اہلکار شوکت خان اور حبیب اللہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق