آسڑیلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ

آسڑیلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے تین نئے سپنرز کو ٹیم میں طلب کرلیا

سری لنکا نے جمعہ کے روز سے آسڑیلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں سپنر مہیش تھیکشنا، دونیتھ ویلالاگے اور لکشیتھا ماناسنگھے کو طلب کرلیا ہے،

یہ تینوں سپنرز آج تک سری لنکا کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں، ان تینوں کو سپنر لاستھ ایمبولڈینیا کو ٹیم سے ڈراپ کرنے اور ایک اور سپنر پروین جے وکرما کو کورونا ہونے کے باعث طلب کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے ان تینوں میں سے کسی ایک بائولر کا ڈیبیو کرایا جائیگا ، انیس سالہ دونیتھ ویلالاگے آسڑیلیا کیخلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر تھے جبکہ ان کی شمولیت سے سری لنکا کو لوئر آرڈر میں ایک بیٹر بھی مل جائیگا، انہیں اس سے قبل ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا مگر اب انہیں باقاعدہ سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر