یمنیٰ زیدی نئے ڈرامے

یمنیٰ زیدی نئے ڈرامے ’’بختاور‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

یمنیٰ  زیدی ایک دلکش اور شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں،ادارہ  اپنے بہترین ہنر اور   اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ حالیہ برستوں کے دوران خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہٹ کے بعد ہٹ دے رہے ہیں۔ ان  کے ڈرامے پری زاد، پیار کے صدقے، عشق لا اور صنف آہن مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

یمنیٰ زیدی اب اپنے نئے ڈرامے بختاور کے ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں، ڈرامے کو مومنہ دورید نے پروڈیس کیا ہے، نادیہ اختر نے اس ڈرامہ کو لکھا ہے جبکہ شاہد شفاعت نے اس کی ہدایت کاری کی ہے، ڈرامے کی  کاسٹ میں زاویار نعمان اعجاز، ثاقب سمیر، میزنا وقاص، نورین گلبانی، سنیل شنکر، ہما نواب، عدنان شاہ (ٹیپو) اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے سفر کے بارے میں ہے ۔ لڑکی اپنے پریشان حال گھر، مشکلات اور درد سے بچنے اور اپنے لیے ایک بہتر کل بنانے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

شائقین آنے والے ڈرامے کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ وہ یمنیٰ  زیدی اور زاویار نعمان کو ڈرامے میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔