لمپی سکن کا پھیلاؤ

لمپی سکن کا پھیلاؤ،مویشیوں کی ویکسی نیشن کی نگرانی کا فیصلہ

پشاور: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے لمپی سکن بیماری کی روک تھام کیلئے مویشیوں کو لگائی جانےوالی ویکسین کی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مویشیوں کی ویکسی نیشن کی نگرانی کیلئے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں ویکسی نیشن کے عمل کی نگرانی کریں گی۔ اِس کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی