ویب ڈیسک: بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔
حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کر دی۔ بلوچستان صوبے کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کت لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بارش کے بعد بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر تالاب میں تبدیل ہو گیا، نکاسی آب کے ابتر نظام کے باعث سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ دو دنوں کے دوران کوئٹہ، کچھی، مستونگ اور خضدار سے رپورٹ ہوئی ہیں جہاں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی کے تیز ریلوں میں بہنے، مکانات اور دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ سیلابی صورتحال کے باعث کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
Load/Hide Comments