مزیدار آلو بینگن کا سالن

اجزاء:
بینگن(1 کلو)
پیاز(2 عدد)
لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ )
لال مرچ پاؤڈر(1 چائے کا چمچ )
نمک(حسب ذائقہ )
آلو(3 عدد)
ہلدی پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ )
ٹماٹر(1 عدد)
ہرا دھنیا(حسب ضرورت )
ہری مرچیں(3۔4 عدد)
خشک ثابت دھنیا(آدھا چائے کا چمچ )
آئل( آدھا کپ)
زیرہ(آدھا چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے بینگن اور آلو دھو لیں پھر ایک برتن میں پانی ڈال کر اس میں بینگن کاٹ کر رکھ لیں اور ساتھ ہی آلو بھی کاٹ لیں ۔اب ایک پین میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن فرائی کریں پھر اس میں لہسن پیسٹ اور زیرہ شامل کر کے 2 سے 3 منٹ تک فرائی کریں۔اب اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ثابت خشک دھنیا،ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔پھر اس میں کٹے ہوئے بینگن،ہری مرچیں اور آلو شامل کر دیں۔اس کے بعد اچھی طرح مکس کرکے درمیانی آنچ پر 20 سے 25 منٹ پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب سالن پک جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر چولہے سے اتار لیں پھر سرونگ باؤل میں نکال کر بوائل چاول یا گرم گرم روٹی کے ساتھ سرو کریں۔مزیدار آلو بینگن کا سالن تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری