سدھوموسے والا کے قاتلوں کی جشن مناتے ہوئے

سدھوموسے والا کے قاتلوں کی جشن مناتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک : بھارتی پنجاب کے مشہورگلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتلوں میں شامل 18 سالہ انکت سرسا کے موبائل سے ویڈیو برآمد ہوئی جس میں سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد پانچ افراد جشن منا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو موسے والا کے قاتل ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس میں پنجابی گانا چل رہا ہے۔ پانچوں افراد گانے کی دھن پراپنے پستول لہرا کر جشن منا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق انکت سرسا نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاں جواہرکے میں سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ