ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، عمان لیگ کھیلنے گئے جس کے بعد درد کی شکایت ہوئی ، ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد آپریشن تجویز کیا تھا جو کرایا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہسپتال میں ایک میڈیکل ٹیم بھیجی تھی جس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے علاج کے اخراجات بورڈ ادا کرے گا، میں منتظر ہوں کہ بورڈ یہ اخراجات ادا کرے کیونکہ یہ میرا حق بھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں منتظر ہوں دیکھتا ہوں کب تک میری مدد بورڈ کرتا ہے، انکی بیٹی نے بھی مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ میرے والد اب اس قابل نہیں ہیں کہ وہ کرکٹ کھیل سکیں بورڈ کو چاہئے کہ وہ انہیں نوکری دے تاکہ ہمارے گھر کے اخراجات چل سکیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار