سری لنکا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹرننگ ٹریک نہیں بنائے گا، شان ٹیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ سری لنکا پاکستانی ٹیم کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹرننگ ٹریک بنائے گا، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس بھی بہت اچھے سپنرز ہیں اور پاکستانی بیٹرز بھی سپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، سابق آسڑیلوی فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم کی ٹیسٹ جیت کیلئے بھوک بڑھ گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ ٹیم سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے آسڑیلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹرننگ ٹریک بنایا اور اس جال میں خود ہی پھنس گیا، اب میرا نہیں خیال کہ وہ پاکستان کیخلاف بھی ایسا کرنے کی کوشش کریگا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں فاسٹ بائولرز کی کوچنگ کر رہا ہوں اور تمام فاسٹ بائولرز بہت شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بہت عمدہ بائولرز ہیں اور مجھے پوری توقع ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف میچ ونر ثابت ہونگے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا