خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سےمزید97 مویشی ہلاک

پشاور: (مشرق نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سے مزید97 مویشی ہلاک ہوگئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے ہلاک مویشیوں کی تعداد728 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لمپی سکن بیماری سے مویشیوں کی سب سے زیادہ اموات ضلع کرم میں ہوئیں، ضلع کرم میں اب تک112 مویشی لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اِسی طرح پشاور میں93 اور بنوں میں80 مویشی لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں صوبے میں لمپی سکن بیماری سے مزید97 مویشی ہلاک ہوئے جس سے اب تک صوبے میں ہلاک مویشیوں کی تعداد728 ہوگئی۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں لمپی سکن بیماری سے مزید1626 مویشی متاثر ہوئے۔ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد15 ہزار482 ہوگئی۔
محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک2 لاکھ37 ہزار522 مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان