وزیرتوانائی

بجلی کی قیمت میں7 روپے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی،وزیرتوانائی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر لائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائےگی۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ تربیلا ڈیم سے3 ہزار684 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، اِس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال6 سے7 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عید پر لوڈشیڈنگ کے معاملے میں بہتری نظر آئے گی۔ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع پر چلایا جارہا ہے، افغانستان سے کوئلے کی درآمد کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کے ٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاور پلانٹ سے مزید1100 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ بجلی کی قیمت میں7 روپے91 پیسے کی منظوری نہیں دی گئی، وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر لائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائےگی،100 یونٹ تک استعمال کرنےوالے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران پائپ لائن منصوبہ میں امریکی دباو بڑی رکاوٹ ہے، خواجہ آصف