ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم

بلوچستان انسپکشن ٹیم کا ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کا دورہ

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پروزیرا علی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری ظفر علی بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں انجینئر رحاجی اکبر بھی شامل تھے ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کا دورہ کیا،

اس موقع پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے ظفر علی بخاری کو ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کا دورہ کروایااور تفصیل کے ساتھ اس ادھورے زیر تعمیرسائیکلنگ اسٹیڈیم کے بارے میں بتایا،وزیرا علی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری ظفر علی بخاری نے سائیکلنگ ویلوڈرم کا باریک بینی سے جائزہ لیا اسٹرکچر کو جانچا اور کام کے معیار کا معائنہ کیا

سائیکلنگ ویلوڈرم کے ادھورے اسٹریکچرکو دیکھ کر وزیرا علی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری ظفر علی بخاری نے اسی وقت محکمے کے ایکسین کو بلایا اور ادھورے سائیکلنگ ویلو ڈرم کی صورت حال کی وظاحت طلب کی، بی اینڈ آر کے ایکسئین نے اسٹیڈیم کے رکے ہوئے کام کے حوالے سے بتایا اور تفصیلی روپوٹ عید کے بعد پیش کرنے کی درخواست کی، ظفر علی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک کا دوسراسائیکلنگ کا اسٹیڈم ہے کہ جو کوئٹہ میں بننے جا رہا ہے، مگر اسٹیڈیم کا کا م بند پڑا ہے، سائیکلنگ ویلو ڈرم کا تقریباآدھا کام مکمل ہو چکا ہے، مگر اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام بند کر دیا گیا ہے، ہم حکومت کا کروڑوں روپے ضائع نہیں ہونے دیں گے

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ہماری بھر پور کوشش ہو گی کہ ہم اس سائیکلنگ کے اسٹیڈیم کے کام کو دوبارہ سے شروع کریں اور اس صوبے میں کھیلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے گراؤنڈ اور سہولیات دیں نہ کہ جس کام پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہوں ، وہ ضائع ہو جائیں ہمارے کھلاڑیوں کے لئے پہلے ہی سہولیات کی شدید کمی ہے،  ہمارے کھلاڑی ٹیلنٹ سے بھر پور ہیں، سائیکلنگ کا یہ ویلو ڈرم بن جائے گا تو بلوچستان کے کھلاڑیوں کو انڈورکھیلنے کا فائدہ ہو گا اور یہاں بھی قومی سطح کے سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہو سکیں گے،جبکہ انجینئر حاجی اکبر نے تفصیلی بغور معائنہ کیا اور مفید مشورے دیئے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف آج آمنے سامنے ہونگے

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان نے سید ظفر علی بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی ایم آئی ٹی اس ادھورے سائیکلنگ ویلو ڈرم کو تکمیل تک پہنچائیں گے اور ذمہ داروں سے اس حوالے سے باز پرس کریں گے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں نہ کہ کھیلوں کے میدان ختم کرنے سے۔ظفر علی بخاری کا شکریہ کہ انہوں نے سائیکلنگ ویلو ڈرم کا دورہ کیا اور حالات کا بذات خود مشاہدہ کیا اور اس سائیکلنگ ویلو ڈرم کو تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔