عمران خان کا حمزہ شہباز کو چیلنج

جو مرضی کرلو الیکشن جیت کر دکھائیں گے،عمران خان کا حمزہ شہباز کو چیلنج

ساہیوال: (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی کرلے ہم ضمنی الیکشن میں میدان ماریں گے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے۔

ساہیوال سے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والوں نے ہماری معیشت کو دو ماہ میں اوپر سے نیچے گرادیا۔ گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت12ستمبر تک ملتوی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عندیہ

امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، لاہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔

یہ جو مرضی کرلیں 17 جولائی کو ہم 20 کی 20 نشستیں جیتیں گے۔