پاکستان اور امریکا کا تعلقات

پاکستان اور امریکا کا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی سیکرٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی۔ ہم نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر