اسلام آباد(مشرق نیوز)وزیرِاعظم شہبازشریف سے ان کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئرامیر مقام اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کئے کہ ڈاکوئوں کے ہاتھوں منڈی بہائوالدین میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے رہائشی کی شہادت اور ایک رہائشی کے زخمی ہونے واقعہ کی شفاف انکوائری اور واقعے میں ملوث افراد کو فی الفور قانون کے شکنجے میں لاکرقرار واقعی سزا دلوائی جائے اور متاثرین کیلئے مالی معاوضہ دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
ملاقات میں انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شہبازشریف کو قائد میاں نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیساتھ ہونے والے ملاقاتوں اور اپنی بیرون ملک مصروفیات سے بھی آگاہ کیا ۔علاوہ ازیں بلوچستان اور گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ب باتوں کا نہیں، عمل کا وقت ہے،
گوادر کی تعمیر و ترقی پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے، بلوچستان کی تعمیر و ترقی ملک سے غربت و افلاس کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لئے بے حد ضروری ہے، گوادرسمیت پورے بلوچستان کو ترقی کے سفر میں دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔