پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیٹیں بڑھ گئیں

پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیٹیں بڑھ گئیں،نمبرگیم تبدیل

اسلام آباد(مشرق رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے7، تین آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا ووٹ بھی ن لیگ کے پاس ہے، اس طرح ن لیگ کے حکومتی اتحادکے ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 158 اور ق لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل جانے کے بعد اپوزیشن اتحادکی تعداد173بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ سمیت فریقین سےمذاکرات ختم، لاہور جلسہ ہرصورت ہوگا، عمران خان