ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ننے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان گرین لائن اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محنت کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ گرین اور بلیو لائن پر ایک ماہ کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اس سہولت سے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی توخیر نہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔ گرین اور بلیو لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے گرین لائن کے15.5 کلو میٹر روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز جبکہ 20 کلو میٹر بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments