ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضانے نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، جلد مہنگائی سے نجات ملے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ شمسی توانائی سے عوام کی مہنگی بجلی سے جان چھوٹ جائے گی، رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، جلد مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں نے پوری دنیا کو پریشان کیا ہے، جتنی جلدی تیل کی قیمت کم ہوگی بجلی اور گیس اتنی سستی بنے گی۔ سابقہ حکومت نے کوئی انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی تھی، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہی عوامی فلاح کے منصوبے ہیں، کسی بھی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ 75برسوں میں سیاسی جماعتوں اور آمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا مگر اس ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے ہم سب نے مل کر محنت کرنی ہے، محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے، ہم اب بھی قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور سب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
Load/Hide Comments