خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان

پشاور: (مشرق نیوز) پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہفتے کے روز سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہےگا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور،نوشہرہ،مردان،ایبٹ آباد،سوات،دیر،شانگلہ،بونیر،ملاکنڈ اور صوابی میں ہفتے کے روز سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ مراسلے میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی، بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

ترجمان پی ڈی ایم اے کی سیاحوں کو دوران سفر احتیاط برتنے اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کی ہدایت۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔