مزدوروں کی لاشیں برآمد

جھمپیرمیں کوئلے کی کان سے6 مزدوروں کی لاشیں برآمد

پشاور: (مشرق نیوز) دو روزقبل جھمپیر میں کوئلے کی کان میں دب کر6 مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں40 گھنٹے بعد نکال لی گئیں، باقی مزدوروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پہاڑوں سے آنے والے برساتی ریلے کا پانی جھمپیر میں مٹنگ ریلوے سٹیشن کے پاس کوئلے کی کان میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں دس مزدور پانی میں ڈوب گئے تھے۔ مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، چالیس گھنٹے کے بعد چھ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔

مزید پڑھیں:  تاجروں سے ٹیکس کیٹگری وائز وصول کیا جائے گا، ایف بی آر