ومبلڈن فائنل

اونس جبیر اور ایلینا نے ومبلڈن فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کردی

تیونس کی اونس جبیر اور قازقستان کی ایلینا رائے باکینا نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے،

تیونس سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی اونس جبیر نے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اپنی حریف جرمن کھلاڑی تتجانا ماریہ کو چھ دو، تین چھ اور چھ ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی، جبیر پہلی عرب کھلاڑی ہیں جو ومبلڈن اوپن کے فائنل تک پہنچی ہیں،

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی ایلینا رائے باکینا نے رومانیہ کی کھلاڑی سائمونا ہیلپ کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، ایلینا بھی پہلی قازق کھلاڑی ہیں جو ومبلڈن اوپن کے فائنل تک پہنچی ہیں،

اونس جبیر اور ایلینا رائے باکینا کے درمیان فائنل مقابلہ ہفتے کے روز ہوگا، دونوں کے درمیان ہونے والے فائنل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کورٹ کے باہر بہت اچھی سہلیاں ہیں تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ کورٹ میں جانے سے پہلے ہم دوستی باہر رکھ کر جاتی ہیں اور کورٹ کے اندر ہماری کوشش ایک دوسرے کو شکست دینا ہی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات