عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی نے عمران پر بغاوت کیس کی درخواست دیدی

اسلام آباد(مشرق رپورٹ) سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی۔

عائشہ گلالئی نے اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد کے بجلی صارفین 14روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جبکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے سی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں اپنے سر پر کفن باندھ کر پاکستان کیلئے نکلی ہوں، میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

مزید پڑھیں:  فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا

انہوں نے مجھ پر حملہ کیا یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے، میرا سوال ہے کہ جب الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے تو پی ٹی آئی پر کیوں نہیں۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیں وہ معاملات کا نوٹس لیں۔