ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کو شکست دیدی

نیکلولس پورن کی دھواں دھار بیٹنگ،ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی کپتان نیکلولس پورن کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی،

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

آصف حسین 50 اور لٹن داس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش نے دو جبکہ روماریو شیفرڈ اور اوڈین سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ اور سیریز جیت لی، کپتان نیکلولس پورن نے صرف 39 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جبکہ کائل میئرز نے 55 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے نسم احمد نے دو جبکہ مہدی حسن،شکیب الحسن اور آصف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیکلولس پورن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف