جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

ویب ڈیسک: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم جاپان پر قاتلانہ حملہ کیا گیاتھا جس میں وہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ عالمی سربراہان کی جانب سے سابق جاپانی وزیراعظم کے قتل کی شدید مذمت سامنے آئی ہے۔ واضح رہے 67 سالہ شنزوایبے طویل عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔ شنزوایبے نے صحت کی خرابی کے باعث 2 سال پہلے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس