گال ٹیسٹ ،سمتھ اور لبوشین کی سنچریاں،آسڑیلیا کے 5 وکٹوں پر 298 رنز

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسڑیلیا کی ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، آسڑیلیا کی جانب سے مارنس لبوشین اور سٹیون سمتھ نے سنچریاں سکور کیں، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، آسڑیلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 37، ڈیوڈ وارنر 5 ، مارنس لبوشین 104، سٹیون سمتھ 109 ناٹ آئوٹ، ٹریوس ہیڈ 12، کیمرون وائٹ 04 ایلکس کیرے نے 16 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سٹیون سمتھ ایک سو نو رنز جبکہ ایلکس کیرے چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے تین جبکہ کوسن رنجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا