عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،1 روپے55 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجل یکی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کے لیے کی جائے گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے