پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا پہنچنے کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم جس نے جمعرات کے روز صرف پول ٹریننگ کی تھی نے آج کولمبو میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی، اس دوران ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا جبکہ بائولرز نے بھرپور انداز سے بائولنگ کرائی ثقلین مشتاق نے اس موقع پر یاسر شاہ اور دیگر سپنرز کو ٹپس دیئے

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

قومی بیٹرز نے نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس بھی، نیٹ پریکٹس کے موقع پر ٹیم کے تجربہ کار بیٹر سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ سری لنکا دورہ ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے کیونکہ سری لنکا اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہت اچھی کارکردگی دکھاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے کنڈیشنز میں خود کو ڈھالیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ سری لنکا کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف