دانیر مبین ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا سٹار ہیں۔ دانییر اپنی وائرل ویڈیو ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔دانیر مبین مقبول ڈرامہ سیریل صنف آہن میں جلوہ گر ہو چکی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
حال ہی میں، دانییر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں وہ پختون دھن پر انتہائی پرجوش انداز میں رقص کر رہی ہیں۔
دانیر مبین کے پختون ڈانس کی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد عوام نے بھی اپنے تبصرے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ لہجے میں کہا، "لڑکی دراصل ایک سرٹیفائیڈ پاکستانی سیلیبریٹی ہے اور پاکستان کو یہ خوش نصیبی ہے کہ اسے اتنی صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے”، اس کمنٹ کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا۔ مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب پاوری لڑکی اس ڈانس کے بعد فلم پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ایک صارف نے کافی طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اتن (پختون ڈانس) نہیں جانتی لیکن اس پر پرفارم کرتی ہیں۔