بلوچستان میں بارش سے تباکاریاں، مزید 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان بھر میں حالیہ بارشوں سے تباکاریاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مزید 7 افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔
یکم جون سے اب تک بلوچستان میں بارشوں سے 56 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 22خواتین اور 24 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 48 افراد زخمی ہوئے۔ 670 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کوئٹہ، لورالائی، سبی، دکی، کوہلو، بارکھان اور ژوب علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف