قومی خواتین کرکٹ ٹیم

اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی سیریز اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لئے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جولائی بروز ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔قومی خواتین اسکواڈ اب 11 اور12 جولائی کی درمیانی شب بیلفاسٹ روانہ ہوجائے گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ہاؤس آف ناردرن میں منعقدہ 9 روزہ تربیتی کیمپ کے دوران اسکواڈ میں شامل قومی خواتین کھلاڑیوں نے مختلف میچ سینیریوز اور متعدد نیٹ سیشنز میں شرکت کی۔اس دوران شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس میں انڈور سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

دورہ آئرلینڈ کے دوران سہ فریقی ٹورنامنٹ اور برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات