عیدالاضحٰی

پاکستان میں مقیم افغان باشندے عیدالاضحٰی آج منا رہے ہیں

ویب ڈیسک: پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے عیدالاضحٰی آج منائی جارہی ہے۔
پشاور میں عید کا سب سے بڑا اجتماع اچنی بالا میں منعقد ہوا جس میں افغانیوں سمیت مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نماز عید کے بعد علمائے کرام نے امن و استحکام اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے دعائیں مانگیں۔ افغانستان اورپاکستان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نمازعید کےبعد اہل ایمان سنتِ ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ