سری لنکا اور آسڑیلیا

آسڑیلیاکے 364 رنز کے جواب میں سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 184رنز

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان سری لنکا کی ٹیم نے آسڑیلیا کی پہلی اننگز کے سکور 364 کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا لئے تھے جبکہ اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 180 رنز درکار ہیں،

گزشتہ روز جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کوشل مینڈس 84 اور انجیلو میتھوز 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے آئوٹ ہونے والے بیٹرز پاتھیم نیسسانکا چھ، اور دیموتھ کرونارتنے 86 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور مچل سویپسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں آسڑیلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 364 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، آسڑیلیا کی جانب سے نمایاں سکورر سٹیون سمتھ رہے جنہوں نے 145 رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے، مارنس لبوشین نے 104 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پراباتھ جے سوریا نے چھ وکٹیں حاصل کی جبکہ کوسن راجیتھا نے دو ، رمیش مینڈس اور مہیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان