ٹوئنٹی سیریز

بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کیخلاف دو صفر کی ناقابل شکست برتری

ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد مہمان بھارتی ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

سیریز برابر کرنے کے لیے 171 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی  اور 17 اوورز میں 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ 171 رنز کے تعاقب میں پہلی وکٹ  پہلی گیند پر ہی گر گئی اور جیسن رائے سلپ میں  کیچ ہو گئے ، تیسرے اوور میں کپتان جوس بٹلر، چار رنز بنانے کے بعد ریویو پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔یہ دونوں وکٹیں بھونیشور کمار کے حصے۔ میں آئیں۔بھونیشور نے میچ میں پندرہ رنز دیکر تین جبکہ  جسپریت بمراہ اور یوزویندر چہل نے  دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

معین علی نے انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، جبکہ ڈیوڈ ولی کے 33 ناٹ آؤٹ بنائے۔انگلینڈ کے گیند بازوں نے اس سے قبل بھارت کو 170-8 تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

تیز گیند باز رچرڈ گلیسن نے 34 سال کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرتے ہوئے پندرہ رنز دیکر تین  وکٹیں حاصل کیں، جس میں بھارت کے  کپتان روہت شرما کے 31 رنز، سپر سٹار ویرات کوہلی نے ایک اور خطرناک رشبھ پنت 26 رن پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

کرس جارڈن نے  ستائیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں لیکن رویندرا جدیجا کے 29 گیندوں پر46رنز کی ناقابل شکست اننگز چیلنجنگ مجموعے تک پہنچانے میں اہم ثابت ہوئی۔ٹرینٹ برج میں اتوار کو ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  سے پہلے بھارت اب 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری رکھتا ہے۔ اگلے ہفتے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔