خیبرپختونخوا دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ

کرم نے خیبرپختونخوا دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ جیت لیا

کرم نے دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ 2022-23 کا خیبرپختونخوا لیگ پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر جیت لیا جب اس کا فائنل جمعہ کو چارسدہ کے سرڈھیری گراؤنڈ میں نوشہرہ کے خلاف ڈرا پر ختم ہوا۔

کرم نے اپنی پہلی اننگز کے 260 سکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے نوشہرہ کو 201 پر آؤٹ کر دیا۔ جب میچ ختم ہوا، کرم نے اپنی دوسری اننگز میں 59 اوورز میں چھ وکٹ پر 176 رنز بنائے تھے۔

کرم کی جیت کے ستارے اوپننگ بلے باز عمران اور وکٹ کیپر بلے باز عبدالعزیز تھے دونوں نے نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے  69 اوورز میں اپنی ٹیم کے سکور کو  260 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں نوشہرہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 48ویں اوور میں 201 رنز بنا پائی، کرم کی جانب سے محمد نعیم اور محمد اشرف نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

19  ٹیموں  کے چار گروپس پر مشتمل خیبرپختونخوا لیگ میں، کرم 13 پوائنٹس کے ساتھ پول ڈی میں سرفہرست رہی، جبکہ نوشہرہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پول سی میں 16 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دیگر دو ٹیمیں پول اے سے مردان اور پول بی سے مانسہرہ تھیں۔

پہلا سیمی فائنل مردان اور نوشہرہ کے درمیان چار سے پانچ جولائی تک سرڈھیری گراؤنڈ چارسدہ میں کھیلا گیا۔ پہلی اننگز کی برتری پر نوشہرہ کو فاتح قرار دیا گیا جس کے بعد وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی۔ اسی تاریخوں کو پشاور کے امین کرکٹ گراؤنڈ شاہ عالم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں محمد نعیم کی سنچری اور عبدالرؤف اور شاہد عزیز کی تین تین وکٹوں کی بدولت کرم نے مانسہرہ پر پہلی اننگز میں برتری حاصل کی اور ٹیم کو  فائنل تک رسائی دلانے  میں مدد دی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

نوشہرہ کے گوہر علی ٹورنامنٹ میں   513 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں  سکور کیں۔ بیٹنگ چارٹ پر دوسرے نمبر پر ڈی آئی خان کے محمد عثمان رہے  جنہوں نے چار میچوں میں 93.20 کی اوسط سے 466 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنائیں۔

باؤلنگ چارٹس میں نوشہرہ کے عثمان طارق ایک اننگز میں دو  مرتبہ پانچ وکٹوں کے ساتھ چھ میچوں میں 34 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ مانسہرہ کے شیر بادشاہ نے ٹورنامنٹ میں  21 وکٹیں حاصل کیں۔