ر بابر اعظم اور بسمہ کی جانب سے عید مبارکباد

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بابر اعظم اور بسمہ کی جانب سے عید مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر میری اور میری ٹیم کی جانب سے آپ سب لوگوں کو مبارکباد، بابر اعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ پاکستانی ٹیم کی سپورٹس اسی طرح کرتے رہیں گے

دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر سب کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے میری اور میری ٹیم کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک، اللہ پاک ان لوگوں کی قربانی قبول کرے جنہوں نے قربانی کی ہے، عید کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں ان کا یہ بھی کہنا تھا اپنی دعائوں میں پاکستانی ٹیم کو بھی یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر