محمد رضوان کی امامت میں نماز عید

قومی کرکٹ ٹیم کی محمد رضوان کی امامت میں نماز عید،پریکٹس سیشن بھی کیا

دورہ سری لنکا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے نماز عید کولمبو میں ادا کی، نماز عید کی امامت پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کی ، نماز عید کی ادائیگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بغلگیر ہو کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے رہے

جس کے بعد قومی کرکٹرز نے کچھ وقت ہوٹل میں گزارا گپ شپ کی اور اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کولمبو سٹیڈیم پہنچ گئے اور نیٹ پریکٹس کی، گزشتہ روز سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کولمبو میں کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم ہوٹل تک محدود رہی تاہم آج حالات معمول پر آنے کے بعد قومی کرکٹرز نے نیٹ پریکٹس کے دوران بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

مزید دیکھیں :   شاہین آفریدی کی عدم دستیابی پاکستانی ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے، برینڈن میک کولم