گال ٹیسٹ میں چندی مل کی سنچری

گال ٹیسٹ میں چندی مل کی سنچری کی بدولت سری لنکا کو آسڑیلیا پر برتری

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا کی ٹیم نے دنیش چندی مل کی سنچری کی بدولت آسڑیلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 67 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں، گزشتہ روز جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے آسڑیلیا کے 364 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 431 رنز بنا لئے تھے وکٹ پر دنیش چندی مل 118 اور رمیش مینڈس 7 کے سکور کے ساتھ موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کورنارتنے 86، کوشل مینڈس 85، انجیلو میتھوز 52، کمیندو مینڈس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک، نتھن لیون اور مچل سویپسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا