جاپان میں الیکشن

جاپان میں الیکشن،حکمران جماعت اور اتحادیوں نےمیدان مارلیا

ٹوکیو: (مشرق نیوز) جاپان کے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں نے فتح سمیٹ لی۔
سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے چند دن بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت کومیتو نے 248 نشستوں والے ایوان میں146 نشستیں جیت کر میدان مارلیا۔ حکمران جماعت ایوان میں سادہ اکثریت سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش