پرتگال کے جنگلات میں آگ

پرتگال کے جنگلات میں آگ بےقابو،سیکڑوں درخت راکھ کا ڈھیر بن گئے

لزبن: (مشرق نیوز) پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی۔ حکومت نے11 سے15 جولائی تک ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگل کی آگ شمالی اور وسطی پرتگال میں پھیل رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے3 ہزار فائر فائٹرز اور60 سے زائد طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی زد میں آکر12 فائر فائٹرز اور17 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی روکنے کی حکم امتناع میں توسیع