سوریاکماریادیو کی سنچری رائیگاں

سوریاکماریادیو کی سنچری رائیگاں، انگلینڈ نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو سترہ رنز سے شکست دیدی،

بھارت کے سوریاکمار یادیو کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی،

انگلینڈ نے نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 77 اور لیام لیوئنگسٹون 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے روی بشنوئی اور ہرشل پٹیل نے دو دو وکٹیں لیں،

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز

جواب میں بھارت کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ سترہ رنز کے فرق سے ہار گئی، سوریاکماریادیو 117رنز بنائے، ان کی یہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پہلی سنچری ہے، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے، انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹاپلے نے تین، ڈیوڈ ویلی اور کرس جارڈن دو دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے، میچ میں عمدہ بائولنگ پر ریسی ٹاپلے کو پلیئر آف دی میچ جبکہ بھارت کے بھونیشور کمار کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  روزانہ 5لاکھ 50 ہزار یورو، رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ طے