کراچی میں موسلادھاربارش

کراچی میں موسلادھاربارش،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کوتعاون کی پیشکش

اسلام آباد: (مشرق نیوز) کراچی میں موسلادھار بارشوں سے ابتر صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں بارشوں سے المناک نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت زندگی کو معمول پر لائےگی۔
اِس سے قبل وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ متاثرہ علاقوں کےعوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ متاثرین کو پناہ گاہیں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، میڈیکل ٹیموں کو بھی متحرک کیا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نکاسی آب کیلئے مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ