سری لنکا نے آسڑیلیا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے،
سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ان کے مایہ ناز بیٹر دنیش چندی مل اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سپنر پرابتھ جے سوریا کا رہا، چندی مل نے ناقابل شکست 206 رنز کی اننگز کھیل کر آسڑیلیا کیخلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں مدد کی جبکہ پرابتھ جے سوریا نے میچ میں بارہ وکٹیں حاصل کیں،
یہ کسی بھی سرلنکن بائولر کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی ہے، سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسڑیلیا کے 364 رنز کے جواب میں 554 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی جس کے بعد اسے آسڑیلیا پر 190 رنز کی برتری حاصل ہوئی، دوسری اننگز میں آسڑیلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ ایک اننگز اور 39 رنز سے ہار گئی،
آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر چوبیس، عثمان خواجہ انتیس، مارنس لبوشین 32، سٹیون سمتھ صفر، ٹریوس ہیڈ پانچ، کیمرون وائٹ 23، ایلکس کیرے 16 ناٹ آئوٹ، مچل سٹارک صفر، پیٹ کمنز سولہ، نتھن لیون پانچ اور مچل سویپسن صفر سکور کرسکے، سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے چھ، مہیش تھیکا شاناکا اور رمیش مینڈس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، پرابتھ جے سوریا کو پلیئر آف دی میچ جبکہ دنیش چندی مل کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔