پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ پر روانہ ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کے بعد برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریگی، قومی کرکٹرز اسلام آباد سے پیر اور منگل کی درمیانی شب روانہ ہوئیں، دورہ آئرلینڈ اور کامن ویلتھ گیمز پر جانے والی کرکٹرز میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔ سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین اسکواڈ برمنگھم روانہ ہوگا جہاں وہ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو بارباڈوس کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے پول اے میں پاکستان کے علاوہ بارباڈوس اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پاکستان کے میچز:

بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریز
16 جولائی – بمقابلہ آسٹریلیا
19 جولائی – بمقابلہ آئرلینڈ
23 جولائی – بمقابلہ آسٹریلیا
24 جولائی – بمقابلہ آئرلینڈ

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز

29 جولائی – بمقابلہ بارباڈوس
31 جولائی – بمقابلہ بھارت
3 اگست – بمقابلہ آسٹریلیا